2008میں بھارتی فلم کیلئے شریا گھوشال سے گانا گوایا تھا:شجاع حیدر
کراچی (آئی این پی)میوزک ڈائریکٹر اور گلوکار شجاع حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ 2008 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم روبروکیلئے گلوکارہ شریا گھوشال سے گانا تیرا وہ پیار گوایا تھا۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے گفتگو میں بالی ووڈ میں بھی کام کرنے کا انکشاف کیا اور بتایاکہ 2008 میں گانا تیرا وہ پیار بھارتی فلم روبرو میں شریا گھوشال نے بھی گایا ہے ، 2007 میں حالات خراب ہونا شروع ہوئے تھے ۔انہوں نے بتایاکہ میں فیصل اور بلال پارٹنر تھے ، ہمیں فلم ملی تو مجھے کہا گیا کہ بھارت جاؤ گے اور شیریا سے گانا گواؤ گے تو میں نے کہا کیوں نہیں جاؤں گا۔