آسکر ایوارڈز 2029میں بڑی تبدیلی کی تیاریاں
لاس اینجلس (آئی این پی) فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر ایوارڈز ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہے ہیں، جہاں 2029 سے تقریب کے مقام اور نشریاتی نظام میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔
کئی برسوں سے یہ تقریب ڈولبی تھیٹر، لاس اینجلس میں منعقد ہوتی رہی ہے ، تاہم 2029 میں اسے شہر کے ڈاؤن ٹاؤن میں واقع ایل اے لائیو منتقل کر دیا جائے گا، جو ایک وسیع اور جدید مقام ہے ۔نئی جگہ پر ریڈ کارپٹ، مرکزی سٹیج، میڈیا کوریج اور آفٹر پارٹیز سب ایک ہی مقام پر منعقد کی جا سکیں گی، جس سے تقریب کو زیادہ منظم اور شاندار بنانے میں مدد ملے گی۔ مزید برآں 2029 سے آسکر ایوارڈز کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی منتقل کیا جا رہا ہے ۔ تقریب کو دنیا بھر میں مفت یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا، جبکہ امریکا میں یہ یوٹیوب ٹی وی پر بھی دستیاب ہوگی۔