سپر لیگ: کنگز مین نے گلیڈی ایٹرز کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

سپر لیگ: کنگز مین نے گلیڈی ایٹرز کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

کوئٹہ نے 20اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 174رنز بنائے ، کنگزمین آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 134رنز ہی بنا سکے کراچی کنگز نے قلندرز کو 4وکٹوں سے ہرا دیا،گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور کیخلاف کنگز کو 5پنالٹی رنز ایوارڈ کے گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 40 رنز سے شکست دے دی ہے ۔چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔قذا فی سٹیڈیم میں 174 رنز کے تعاقب میں حیدرآباد کنگزمین مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز ہی بنا سکی۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شامل حسین 54 جبکہ حسن نواز 53 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے تین اہم وکٹیں حاصل کیں ۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شامل حسین اور حسن نواز نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ٹام کرن نے بھی 18گیندوں پر 31رنز بنائے ۔حیدرآباد کے رائلی میریڈتھ نے 3اہم وکٹیں حاصل کیں ۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں کیا۔کراچی کنگز کی جانب سے محمد وسیم 38 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز سکور کیے ۔قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 33 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی کی گئی، جس پر امپائر نے لاہور قلندرز کے خلاف کراچی کنگز کو 5 رنز کی پنالٹی لگائی، فیلڈ امپائر نے گیند کی حالت سے مطمئن نہ ہونے کے سبب کراچی کنگز کو 5 پنالٹی رنز ایوارڈ کیے ۔آخری اوور میں کراچی کو جیت کیلئے 14 رنز درکار تھے ، تاہم گیند تبدیل کرنے پر 5 رنز کی پنالٹی نے میچ کا رخ بدل دیا اور یوں ہدف کم ہو کر 9رنز رہ گیا، عباس آفریدی نے آخری اوور کی دوسری گیند پر زبردست چوکا اور تیسری گیند پر زوردار چھکا لگا کر میچ کا شاندار اختتام کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں