سپر لیگ کھیلنے سے بنگالی کرکٹرز کو فائدہ ہوگا:پرویز حسین

سپر لیگ کھیلنے سے بنگالی کرکٹرز کو فائدہ ہوگا:پرویز حسین

سپر لیگ کھیلنے سے بنگالی کرکٹرز کو فائدہ ہوگا:پرویز حسین لاہور کے ساتھ ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہو رہا ہوں،بنگلادیشی کرکٹر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کے بنگلادیشی کرکٹر پرویز حسین ایمون نے کہاہے کہ پی ایس ایل میں کھیلنے سے بنگلادیش کے کرکٹرز کو فائدہ ہوگا۔پرویز حسین ایمون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیلنے کے لیے آیا ہوں اب تک سب کچھ اچھا جا رہا ہے ، میں چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلنے کے لیے بہت پْرجوش ہوں اور میں ٹیم کے ساتھ ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔پرویز حسین نے کہا کہ پی ایس ایل میں پیسرز کا معیار بہت اچھا ہے ، میں نے یہاں جو چیز مِس کی ہے وہ کراؤڈ ہے اس کے علاوہ یہاں سب کچھ اچھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف جیسے فاسٹ بولرز کو نیٹس میں کھیلنا میرے لیے بہت اچھا ہے یہ میرے کیریئر کے لیے آنے والے وقت میں اچھا رہے گا۔پرویز حسین نے کہا کہ میں نے اپنی سکلز پر فوکس کیا ہوا ہے اور اسی کے مطابق کھیلنے کی کوشش کروں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں