پشاور زلمی نے راولپنڈیز کے خلاف منفرد عالمی ریکارڈ بنا دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی اننگز میں کسی کھلاڑی کی ففٹی کے بغیر سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی، پشاور زلمی نے 215 رنز کا ہدف عبور کرتے ہوئے 218 رنز بنائے ۔
اس سے قبل بغیر انفرادی ففٹی سب سے بڑا ہدف 214 میجر لیگ میں واشنگٹن نے لاس اینجلس کے خلاف حاصل کیا تھا۔پشاور زلمی نے پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کا بھی نیا ریکارڈ بنا دیا۔ پشاور زلمی کا سکور پاکستان ڈومیسٹک میں بغیر کسی پلیئر کی ففٹی کے سب سے بڑا سکور تھا۔