آؤٹ آف فارم ہونا پریشانی کا سبب نہیں:صائم ایوب

آؤٹ آف فارم ہونا پریشانی کا سبب نہیں:صائم ایوب

آؤٹ آف فارم ہونا پریشانی کا سبب نہیں:صائم ایوب کیریئر میں ایسے چیلنج آتے رہتے ہیں سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں،آل راؤنڈر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)حیدرآباد کنگز مین کے صائم ایوب نے کہا ہے کہ آؤٹ آف فارم ہونا پریشانی کا سبب نہیں،چیزیں سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ صائم ایوب نے کہا کہ حیدرآباد کنگز مین میں جس طرح کے ماحول کی توقع تھی اس سے بہتر ماحول ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی ٹیم سے کھیلنے کے لیے پُرجوش ہوں، ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے کھیل چکا ہوں ان میں امریکا جانے والے اور ڈومیسٹک کھلاڑی بھی شامل ہیں۔صائم ایوب نے کہا کہ ہمارے کپتان مارنوس لبوشین بھی خوش مزاج ہیں اور دوستانہ ماحول ہے ، بہت مزہ آرہا ہے ۔اپنے آؤٹ آف فارم ہونے کے بارے میں صائم ایوب نے کہا کہ اسے بیڈ پیچ نہیں کہہ سکتے بلکہ یہ میرے لیے ایک چیلنج ہے ، کیریئر میں ایسے چیلنج آتے رہتے ہیں میں چیزیں سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں ایسے چیلنج سے گزر نہ بھی رہا ہوں تو سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں