چین کے انوکھے برج نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں گزشتہ برسوں میں متعدد ایسے تعمیراتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جو دنگ کر دینے والے ہیں۔مگر ہوا جیانگ برج یا پل ایک ایسا منصوبہ ہے جسے انجینئرنگ کا ناممکن کارنامہ تصور کیا جاتا ہے ۔
اگر آپ کو بلندی پر گھبراہٹ ہوتی ہے تو اس پل سے گزرنا آسان نہیں کیونکہ اس سے گزرتے ہوئے سر چکرانے لگے گا۔یہ برج سطح زمین سے 625 میٹر بلندی پر واقع ہے اور ستمبر 2025 میں اسے دنیا کے بلند ترین برج کے طور پر کھولا گیا۔اب ٹائم میگزین نے اسے 2026 کے بہترین مقامات میں نمبرون پوزیشن پر رکھا ہے ۔ برج کا مقصد سفری وقت میں کمی لانا ہے ۔Guizhou چین کا پہاڑی صوبہ ہے جہاں ایک سے دوسری جگہ سفر کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے اور اسی مقصد کے لیے یہ نیا پل تعمیر کیا گیا۔اس پل کی بدولت جو فاصلہ پہلے 2 گھنٹوں میں طے ہوتا تھا، اب وہ ایک منٹ میں طے ہو جاتا ہے ۔