مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گوجرانوالہ سے گرفتار
گوجرانوالہ(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلر قاصد علی مراکش کشتی حادثے میں ملوث ہے ۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ وہ سادہ لوح شہریوں کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتا تھا اور انہیں غیر قانونی راستوں سے افریقہ منتقل کرتا تھا۔