گھر میں 4لیٹر پیٹرول رکھنے پر پولیس نے پکڑ لیا

گھر میں 4لیٹر پیٹرول رکھنے پر پولیس نے پکڑ لیا

کولمبو(نیٹ نیوز)سری لنکا میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں 4 لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے پر شہری کو قید کی سزا ہوگئی۔

سری لنکا کے ضلع Kurunegala کے علاقے کوبیگانے کے 48 سالہ شخص کو غیر قانونی طور پر 4 لیٹر پیٹرول رکھنے کے جرم میں 21 دن قید اور تقریباً 1,500 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔شہری کا مؤقف تھا کہ پیٹرول گھریلو استعمال کے لیے رکھا گیا تھا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ایندھن ذخیرہ کرنے پر پابندی کے دوران ملزم کو 4 لیٹر پیٹرول کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ شہری کے خلاف پیٹرولیم مصنوعات ایکٹ نمبر 34 آف 1979 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔شہری کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پیٹرول فروخت کے لیے نہیں رکھا گیا تھا،صرف گھاس کاٹنے والی مشین میں استعمال کے لیے رکھا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں