ایران :شہادتوں کی تعداد 2076 ہوگئی، 216 بچے شامل
حملوں میں اب تک 1767 بچوں سمیت 26 ہزار 500 افراد زخمی ہوئے
تہران(دنیا مانیٹرنگ)ایران کی وزارت صحت نے جنگ کے دوران جانی نقصانات سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دئیے ۔ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی و امریکی حملوں میں اب تک 2076 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں 216 بچے بھی شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق حملوں میں 1767 بچوں سمیت 26 ہزار 500 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 336 طبی مراکز کو بھی نقصان پہنچا۔