ویتنام :ماحولیاتی ڈیٹا میں جعلسازی سرکاری ملازمین سمیت 70 گرفتار

ویتنام :ماحولیاتی ڈیٹا میں جعلسازی سرکاری ملازمین سمیت 70 گرفتار

ہنوئی (اے ایف پی) ویتنام میں حکام نے 70سے زائد افراد بشمول سرکاری اہلکار گرفتار کیے ہیں جن پر پاور پلانٹس اور دیگر بڑی صنعتوں کے ہوا اور فضلہ پانی کے مانیٹرنگ ڈیٹا میں جعلسازی کا الزام ہے۔

 پولیس کے مطابق تقریباً 160مانیٹرنگ سٹیشنز میں مداخلت کی گئی، جس میں آدھے سے زیادہ قومی سٹیشن شامل ہیں۔ ملزموں نے ڈیٹا کو ایسا بدل دیا کہ آلودگی کی سطح قانونی حد میں دکھائی گئی۔ گرفتار افراد میں ماحولیاتی اداروں کے اہلکار اور کاروباری نمائندے شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں