توانائی بحران، بھارت کی سرامکس فیکٹریاں بند

توانائی بحران، بھارت کی سرامکس فیکٹریاں بند

6اعشاریہ5ارب ڈالر کی صنعت کیلئے ایل پی جی دستیاب نہیں سٹیل اور پلاسٹک کی فیکٹریوں میں بھی پیداوار کم :صنعت کار

موربی(اے ایف پی)مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث آبنائے ہرمز بند ہونے پر بھارت کی سرامکس انڈسٹری متاثر ہوئی ہے ۔ ملک کی 6اعشار یہ5ارب ڈالر کی یہ صنعت  ایل پی جی کی درآمد پر انحصار کرتی ہے ، جو اب گھریلو استعمال کو ترجیح دینے کی وجہ سے فیکٹریوں کے لیے دستیاب نہیں۔ موربی میں کئی بڑے پلانٹس بند ہو گئے ، ہزاروں مزدور گھر بھیجے گئے ہیں جس سے پیداوار رک گئی ہے ۔ صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ توانائی کی قلت کی وجہ سے نہ صرف سرامکس بلکہ سٹیل اور پلاسٹک کی فیکٹریاں بھی پیداوار کم کر رہی ہیں۔ عالمی توانائی بحران بھارت کی صنعت پر براہ راست اثر ڈال رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں