یوکرینی ڈرون حملہ، روسی بندرگاہ میں آگ بھڑک اٹھی

یوکرینی ڈرون حملہ، روسی  بندرگاہ میں آگ بھڑک اٹھی

کیف (اے ایف پی) یوکرین نے کہا ہے کہ ڈرون حملے کے بعد روس کی بحیرہ بالٹک میں واقع بندرگاہ اوسٹ لگا میں آگ بھڑک اٹھی۔

علاقائی گورنر الیگزینڈر ڈروزڈینکو نے بتایا کہ بندرگاہ کو نقصان پہنچا ہے ، تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ اوسٹ لگا روسی کھاد، تیل اور کوئلے کی برآمدات کے لیے اہم مرکز ہے ۔ گورنر نے کہا کہ گزشتہ رات 36 ڈرونز تباہ کیے گئے ۔ یوکرین نے روسی انفراسٹرکچر پر حملے تیز کر دیئے ہیں تاکہ فوجی اخراجات کیلئے آمدنی کم کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں