خلیج کشیدگی ، بھارت کوشدید نقصان ،غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 12ارب ڈالر نکال لیے

خلیج کشیدگی ، بھارت کوشدید  نقصان ،غیر ملکی سرمایہ کاروں  نے 12ارب ڈالر نکال لیے

نئی دہلی(اے پی پی)خلیج میں جاری جنگی صورتحال کے بھارتی معیشت پر منفی اثرات واضح ہونے لگے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار بھارتی بانڈز اور اسٹاک مارکیٹ سے ریکارڈ رفتار سے پیسہ واپس نکال رہے ہیں۔ جنگ کے آغاز سے اب تک سرمایہ کاری کے حجم میں مجموعی طور پر12اعشاریہ14ارب ڈالر کی کمی آئی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیجی کشیدگی کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھارتی مہنگائی میں مزید اضافہ کر سکتا ہے ۔ جنگ کے بعد سے بھارتی روپیہ تقریباً 4اعشاریہ2فیصد تک کمزور ہو چکا ہے ، جس سے عام شہریوں اور کاروباری حلقوں کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں