خدا جنگ کرنے والوں کی دعاؤں کو نہیں سنتا:پوپ لیو
ویٹیکن سٹی(اے ایف پی)کیتھو لک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیونے کہا ہے کہ خدا جنگ کرنے والوں کی دعاؤں کو نہیں سنتا۔
پوپ نے پالم سنڈے کی تقریر میں مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ لاکھوں لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ فریقین بات چیت کے ذریعے امن قائم کریں۔ امریکی نژاد پوپ نے بارہا جنگ کی مذمت کی ہے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کی اپیل کی ہے۔