ٹرمپ کو قتل کرنیکی دھمکیاں 45 سالہ امریکی شہری گرفتار
نیویارک (اے ایف پی)ایک 45سالہ امریکی اینڈریو ایمرالڈ کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ ایمرالڈ نے مئی 2025 میں فیس بک پر آٹھ پیغامات میں ٹرمپ کو زخمی یا ہلاک کرنے کی دھمکی دی۔۔
، جس میں اس نے ٹرمپ کے ذاتی ریزورٹ مارا لاگو پر حملے کی بات بھی کی۔ ایمرالڈ پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کے آٹھ الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے ، جس پر پانچ سال تک قید ہوسکتی ہے ۔امریکی حکام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو دھمکیاں دینے کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔