سزائے موت قانون کیخلاف فلسطین میں ہڑتال ،مظاہرے
راملہ (اے ایف پی) فلسطینیوں نے بدھ کو اسرائیل کے نئے قانون کے خلاف مکمل ہڑتال کی۔۔
، جو خطرناک دہشت گردانہ حملوں کے الزام میں فلسطینیوں کے لیے موت کی سزا کی اجازت دیتا ہے ۔ ہیبڑون، راملہ اور نابلس میں دکانیں اور عوامی ادارے بند رہے ۔ فلسطینی اتھارٹی نے عام ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ احتجاجی مظاہروں میں فلسطینیوں نے سڑکوں پر ٹائر جلائے ،انہوں نے قانون کو نسل پرستانہ اور غیر انسانی قرار دیا۔