سلوواکیہ :ٹرین ڈرائیورز کا کیمروں کی تنصیب کیخلاف احتجاج
براٹیسلاوا(اے ایف پی)سلوواکیہ کے تقریباً 200 ٹرین ڈرائیوروں نے بدھ کو دارالحکومت میں کیمروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج کیا۔۔
یہ کیمرے پچھلے سال دو حادثات کے بعد حکام نے نصب کرنے کا حکم دیا تھا۔ مظاہرین نے کہا کہ موجودہ حفاظتی نظام کافی ہے اور کیمرے غیر ضروری ہیں۔ نائب صدر پیٹر ڈوبوسکی نے کہا کہ ہمارا مقصد قصوروار تلاش کرنا نہیں بلکہ حادثات روکنا ہے ۔ ڈرائیوروں نے مزید حفاظتی اقدامات اور بہتر سہولیات کا مطالبہ کیا۔