یوگنڈا:کنڈرگارٹن سکول میں چھراگھونپ کر4کمسن بچوں کا قتل ،ملزم گرفتار
کمپالا(اے ایف پی)یوگنڈ ا کے دارالحکومت کمپالا کے ایک کنڈرگارٹن میں چارکمسن بچوں کو چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا گیا۔۔
، متاثرہ بچوں کی عمر دو سے تین سال کے درمیان تھیں۔پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ میکندیے ڈویژن کے گگابا ارلی چائلڈ ہڈ ڈویلپمنٹ پروگرا م سکول میں ایک شخص نے چار نابالغ بچوں کو بری طرح چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا جسے گرفتار کرلیاگیاہے اورقتل کے محرکات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔