برطانیہ:ڈیزل مہنگا ہونے سے مچھلی ،چپس کی قیمتوں میں اضافہ
لندن (اے ایف پی)برطانیہ میں مچھلی اور چپس کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں کیونکہ مشرق وسطٰی میں جنگ کے بعد ڈیزل مہنگا ہو گیا ہے۔
سکاٹش ماہی گیر پیٹر بروس نے بتایا کہ شمالی سمندر میں مچھلیوں کے شکارکے ایک ٹرپ پر 10ہزار پاؤنڈ خرچ ہو گئے ، حالانکہ پہلے یہ رقم5ہزارپاؤنڈ تھی۔ برطانیہ میںمچھلی اور چپس کی تقریباً 10ہزار500دکانیں ہیں، دکان مالکان نے بڑھتی ہوئی قیمتوں، توانائی کے اخراجات اور اجرتوں میں اضافے کو مشکلات کی وجہ بتایا ہے ۔