بحیرہ روم میں مہاجر کشتی ڈوب گئی ،2ہلاک،71لاپتا
روم(اے ایف پی)وسطی بحیرہ روم میں ایک مہاجر کشتی کے ڈوبنے کے بعد 71 افراد لاپتا ہیں، کشتی لیبیا سے ہفتے کی دوپہر روانہ ہوئی تھی، جس میں تقریباً 105 افراد سوار تھے ۔ دو افراد ہلاک اور 32 کو بچا لیا گیا۔
اس واقعے کو یورپی پالیسیوں کی ناکامی قرار دیا گیا ہے ۔ بچائے گئے افراد کو دو کمرشل جہازوں نے لآمپیڈوسا جزیرے پہنچایا گیا ۔ 2026 کے آغاز سے اب تک کم از کم 683 مہاجر مڈیٹرینین میں ہلاک یا لاپتا ہو چکے ہیں۔