سعودی عرب :ایک ہفتے میں 6 ہزار غیر قانونی تارکین ملک بدر

سعودی عرب :ایک ہفتے میں 6  ہزار غیر قانونی تارکین ملک بدر

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں 26 مارچ سے یکم اپریل 2026تک اقامہ، لیبر اور بارڈر قوانین کی خلاف ورزیوں کی تعداد 14ہزار 242 ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران 6 ہزار 285 غیر قانونی تارکین کو ملک بدر کیا گیا۔ 7ہزار 884 افراد اقامہ قوانین، 3ہزار 948غیر قانونی سرحد عبور اور 2 ہزار 410لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیے گئے ۔ غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونیوالے 1449افراد میں 71 فیصد ایتھوپین، 27 فیصد یمنی اور 2 فیصد دیگر شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں