جاپان و ترکیہ کے ٹینکرز نے آبنائے ہرمز بحفاظت عبور کرلیا

جاپان و ترکیہ کے ٹینکرز نے  آبنائے ہرمز بحفاظت عبور کرلیا

ٹوکیو،استنبول (اے ایف پی)جاپانی شپنگ کمپنی نے پیر کو بتایا کہ اس کے سبسڈری کی ملکیت ایک بھارتی پرچم والا ایل پی جی ٹینکر "گرین آشا"آبنائے ہرمز پار کر کے جنوبی ایشیا کی جانب روانہ ہو گیا۔۔۔

"گرین آشا" کا عملہ اور مال دونوں محفوظ ہیں۔ یہ جاپان سے تعلق رکھنے والا تیسرا جہاز ہے جو اس خطرناک راستے سے گزرا۔ علاوہ ازیں ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقدیر اورالوگلو نے بتایا کہ عراق سے ملائیشیا جانے والے تیل بردار ترک جہاز "اوشن تھنڈر" نے آبنائے ہرمز کو محفوظ طور پر عبور کر لیا۔ عالمی جہاز ٹریکنگ کے مطابق یہ جہاز بصرہ کی بندرگاہ سے آیا تھا۔ یہ تیسرا ترک جہاز ہے جو محفوظ طور پر گزر گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں