سری لنکا :ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافہ
کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا نے ایل پی جی کی قیمتیں 25 فیصد بڑھا دی ہیں، جس کی وجہ ایران میں جاری جنگ کے باعث عالمی قیمتوں میں اضافہ بتایا گیا ہے۔۔
پچھلے ماہ بھی قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ ہو چکا تھا۔ نجی کمپنی نے ساڑھے 12کلو کے سلنڈر کی قیمت4ہزار630سے بڑھا کر 5ہزار700 روپے کر دی۔ ریاستی کمپنی لیٹرو گیس نے بھی ایل پی جی قیمت3 ہزار990سے بڑھا کر 4ہزار675 روپے کر دی۔ حکومت نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں طویل جنگ اقتصادی بحالی کے اقدامات کو متاثر کر سکتی ہے ۔