جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے والے تھے ، پاکستان نے روکا:ایرانی نائب وزیر خارجہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا  جواب دینے والے تھے ، پاکستان  نے روکا:ایرانی نائب وزیر خارجہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے آنے والے گھنٹے بہت اہم ہیں اور ۔۔

ہمارا وفد امن مذاکرات کے لیے اسلام آباد جائے گا۔ایک انٹرویو میں ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا امریکا لبنان پر اسرائیلی حملے رکوائے کیوں کہ خطے کے امن میں لبنان کا شامل ہونا ضروری ہے ۔ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ایران بدھ کی رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے والا تھا لیکن پاکستان نے ہمیں ایسا کرنے سے روکا۔ انہوں نے کہا کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کیلئے پہلے کچھ شرائط بھی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں