پاکستان نے جنگ بندی کروا کر وہ کیا جو باقی نہیں کر سکے :عمرعبداللہ

پاکستان نے جنگ بندی کروا کر وہ  کیا جو باقی نہیں کر سکے :عمرعبداللہ

سری نگر (دنیا نیوز)وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے اورکہا کہ اچھا ہوا جنگ بندی ہوئی، چا ہے اس میں پاکستان نے کردار ادا کیا۔۔۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ ماننا ہوگا پاکستان نے وہ کیا جو باقی نہیں کر سکے ، بھارت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہماری کمزوری بنے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ صرف اسرائیل کو مطلوب تھی، ہم اسرائیل کے قریب نہیں ہوتے تو بھارت وہ کر سکتا تھا جو پاکستان نے کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں