نائیجیریا:جہادی گروپ کا حملہ ،بریگیڈیئر جنرل سمیت18فوجی ہلاک
مائیڈوگوری(اے ایف پی)شمال مشرقی نائیجیریا میں جہادی گروپ نے فوجی اڈے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں بریگیڈیئر جنرل برائمہ سمیت 18 فوجی ہلاک ہو گئے ۔۔
نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑیاں جلا کر فوجی تنصیبات پر قبضہ کیا۔ یہ واقعہ پانچ ماہ میں اعلیٰ عہدے کے فوجی کا دوسرا قتل ہے ۔نائیجیریا کی فوج کا کہنا ہے کہ باغیوں کو پسپا کر دیا گیا، لیکن کئی بہادر فوجیوں کا نقصان ہوا۔ امن و امان کی صورتحال تشویش ناک بنی ہوئی ہے ۔