افغانستان :فائرنگ ،7شہری ہلاک
کابل (اے ایف پی)افغانستان کے صوبہ ہرات میں نامعلوم مسلح افراد نے عام شہریوں پر حملہ کر کے کم از کم سات افراد کو ہلاک کر دیا، وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ واقعہ تفریحی مقام کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔۔۔
وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق سات افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ،ہرات کے تفریحی مقام میں گزشتہ روز عام شہریوں کا رش تھا ۔