کویت پر ایرانی حملے خطے کی سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ :سعودی عرب

کویت پر ایرانی حملے خطے کی سلامتی  کیلئے براہ راست خطرہ :سعودی عرب

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی وزارت خارجہ نے ایران اور اس کے وفادار گروپوں کی جانب سے کویت کی متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایرانی خلاف ورزیاں امن کوششوں کو کمزور کر رہی ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا یہ حملے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی ہیں اور خطے کی سلامتی و استحکام کے لیے بھی براہ راست خطرہ ہیں ۔ اس طرح کی خلاف ورزیاں استحکام کے فروغ کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں