امریکی واسرائیلی حملوں میں ابتک 3375ایرانی شہید

امریکی واسرائیلی حملوں میں  ابتک 3375ایرانی شہید

تہران(اے ایف پی) ایرانی شعبہ عدالتی طب کے سربراہ عباس مسجدی نے اتوار کو کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ میں ایران میں3ہزار 375افراد شہید ہو چکے ہیں۔

مسجدی نے بتایا کہ شہدا کی لاشیں عدالتی طب کے ادارے نے سائنسی طریقوں سے شناخت کیں۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2ہزار875 مرد اور 496 خواتین شامل ہیں، تاہم بچوں کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں