عالمی مالیاتی نظام اے آئی خطرات سے غیر محفوظ :سربراہ آئی ایم ایف
واشنگٹن(اے ایف پی)عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوانے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی نظام تیزی سے بڑھتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مالی استحکام کیلئے حفاظتی اقدامات پر فوری توجہ کی ضرورت ہے اور بین الاقوامی تعاون لازمی ہے ۔ یہ بیان اس وقت آیا جب امریکی ریگولیٹرز نے نئے انتھروپک "میتھوس ماڈل کے باعث بینک سربراہوں کا ہنگامی اجلاس بلایا۔