اپریل توانائی مارکیٹ و معیشت کیلئے مارچ سے زیادہ مشکل ثابت ہو سکتا :عالمی توانائی ایجنسی
واشنگٹن (اے ایف پی)عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ فاطح بیرول نے کہا ہے کہ مشرق وسطٰی میں جنگ کی وجہ سے اپریل توانائی مارکیٹ اور معیشت کیلئے مارچ سے زیادہ مشکل ثابت ہو سکتا ہے ۔۔۔
مارچ میں خطے سے کچھ کارگو پہلے سے روانہ ہو چکے تھے ، مگر اپریل میں کوئی بھی کارگو بھیجا نہیں گیا۔ انہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جتنا زیادہ تعطل جاری رہے گا، مسئلہ اتنا ہی شدید ہوگا۔