آبنائے ہرمزمحاصرہ:تیل4فیصد مہنگا عالمی سٹاک مارکیٹس میں مندی
لندن (اے ایف پی)امریکا ایران امن مذاکرات ناکام ہونے اور صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز پرمحاصرہ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک موقع پر آٹھ فیصد بڑھ گئیں۔۔
، تاہم عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ جا ری رہا ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2اعشاریہ 51فیصد بڑھ کر 99 اعشاریہ صفر8ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ 4اعشاریہ16 فیصد اضافے سے 99اعشاریہ صفر36ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔ یورپی قدرتی گیس کی قیمتیں بھی نو فیصد سے زیادہ بڑھیں۔