جویریہ صدیق آئی ایف جے کی جینڈر کوآرڈینیٹر منتخب
برسلز(دنیانیوز)پاکستانی صحافی جویریہ صدیق نے 2026-29کی تین سالہ مدت کیلئے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے )کے جینڈر کونسل کا انتخاب جیت لیا۔۔
اور وہ ایشیا پیسیفک کیلئے ریجنل جینڈر کوآرڈینیٹر(علاقائی صنفی کوآرڈینیٹر)کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔جویریہ کالم نگار، مصنفہ اور فوٹوگرافر ہیں جنہیں پارلیمنٹ، دفاع، ہوا بازی اور انسانی حقوق سمیت مختلف موضوعات پر رپورٹنگ کاتجربہ ہے ۔