تائیوان:چین کیلئے جاسوسی ، 6 فوجیوں کو 4سے 8سال تک قید
تائی پے (اے ایف پی)تائیوان کی عدالت نے 6 سابق فوجیوں کو چین کے لیے جاسوسی کرنے پر چار سے آٹھ سال تک قید کی سزا سنائی۔۔
پانچ ملزموں نے نیشنل سکیورٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خفیہ معلومات چین تک پہنچائیں، جبکہ ایک نے فوجی معلومات اپنے کلاؤڈ ڈرائیو کے ذریعے منتقل کیں۔عدالت کا کہنا ہے کہ جاسوسی کا خطرہ تائیوان کے لیے سنگین ہے ۔