عراق :ڈرون اور راکٹ حملے‘ 2خواتین جنگجوسمیت 3ایرانی کرد ہلاک
اربل (اے ایف پی)عراق کے شمالی کردستان خطے میں گزشتہ روز ڈرون اور راکٹ حملوں میں تین ایرانی کرد ہلاک ہو گئے ، جن میں دو خواتین جنگجو بھی شامل ہیں۔۔۔
جلاوطن اپوزیشن گروپ نے اس حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے ۔ڈیموکریٹک پارٹی آف ایرانین کردستان کے مطابق ایران نے میزائل اور ڈرون حملوں کی نئی لہر کے ذریعے ان کے شہری کیمپوں کو نشانہ بنایا۔