انڈونیشیا :نجی ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ،عملے کے 2ارکان سمیت 8افراد ہلاک
جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو کے گھنے جنگلات میں ایک نجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے 2 ارکان سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔۔۔
وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والا ایئربس ہیلی کاپٹر مقامی کمپنی کی ملکیت تھا اور جمعرات کی صبح مغربی کالیمانتان صوبے میں پرواز کے تقریباً پانچ منٹ بعد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کھو بیٹھا،مرنے والوں میں ایک ملائیشین شہری بھی شامل ہے ۔ گزشتہ سال ستمبر میں جنوبی کالیمانتان میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں تمام آٹھ افراد مارے گئے تھے جبکہ دو ہفتے بعد پاپوا کے دور دراز علاقے میں ایک اور ہیلی کاپٹر حادثے میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے ۔