بھارتی پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کا بل مسترد،مودی کی سبکی

بھارتی پارلیمنٹ میں خواتین  کی نمائندگی بڑھانے  کا بل مسترد،مودی کی سبکی

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو سبکی کا سامناکرناپڑگیاجبکہ بھارت میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کیلئے پارلیمنٹ کی نشستوں میں اضافے کی تجویزکا بل منظور نہ ہوسکا اور حکومتی اتحاد ایوانِ زیریں میں مطلوبہ دو تہائی اکثریت حاصل نہ کر سکا۔۔۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں 543 رکنی لوک سبھا میں اس وقت خواتین کی نمائندگی صرف 14 فیصد ہے ۔وزیراعظم مودی کی حکومت نے اس ہفتے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا تھا تاکہ اہم اصلاحات منظور کروائی جا سکیں، جن میں 2023 کے قانون کے تحت خواتین کیلئے 33 فیصد نشستیں مختص کرنے کی تجویز بھی شامل تھی۔حکومت کا منصوبہ تھا کہ آبادی کے تناسب سے حلقہ بندیاں ازسرِنو کی جائیں اور لوک سبھا کی نشستوں کی تعداد 800 سے زائد کر دی جائے ۔ناقدین کا کہنا تھا کہ اس سے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو سیاسی فائدہ ہوگا۔سپیکر اوم برلا نے ووٹنگ کے بعد اعلان کیابل مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کر سکا جبکہ اس سے متعلق دیگر دو بل بھی مؤخر کر دئیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں