غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 38ہزارخواتین اور بچیاں شہید
جنیوا (اے ایف پی)اقوام متحدہ کے ایک تازہ اندازے کے مطابق 2025 کے اختتام تک غزہ جنگ میں 38ہزار سے زائد خواتین اور بچیاں شہید ہو چکی ہیں۔۔۔
جو علاقے کی وزارتِ صحت کی مجموعی شہادتوں(71ہزار)کا نصف سے بھی زیادہ بنتی ہیں۔یواین ویمن کی ترجمان صوفیا کالٹورپ نے جنیوا میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اکتوبر 2023 سے دسمبر 2025 کے دوران غزہ میں22ہزارخواتین اور 16ہزاربچیوں کی اموات ریکارڈ کی گئیں، یہ شہادتیں اسرائیلی فضائی بمباری اور زمینی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئیں۔