بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، ایئرپورٹ بند،کئی پروازیں منسوخ

 بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے  کی ہنگامی لینڈنگ، ایئرپورٹ  بند،کئی پروازیں منسوخ

پونے (آئی این پی )بھارت کے شہر پونے کے ہوائی اڈے پر فضائیہ کے ایک طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث رن وے عارضی طور پر بند ہوگیا، جس سے آنے اور جانے والی پروازوں کا نظام شدید متاثر ہوا، کئی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔۔۔۔

 تاہم حکام کے مطابقتمام عملہ محفوظ رہا۔فضائیہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ صورتحال ایک معمول کی پرواز کے دوران پیدا ہوئی، کسی شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔بعد ازاں بھارتی فضائیہ نے بتایا کہ رن وے کو بحال کر دیا گیا ہے اور تمام حفاظتی معائنے مکمل ہونے کے بعد اسے دوبارہ قابلِ استعمال قرار دے دیا گیا ہے ، جبکہ پروازوں کی بحالی مرحلہ وار جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں