ایران :اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام عوامی مجاہدین کے 2ارکان کو پھانسی
پیرس(اے ایف پی)ایران نے پیر کو اپوزیشن گروپ عوامی مجاہدین (ایم ای کے ) کے دو اور ارکان کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزامات میں پھانسی دے دی۔۔۔
38 سالہ محمد مسوم شاہی اور 45 سالہ حامد والیدی مرکزی قید خانہ کراج میں صبح کے وقت لٹکائے گئے ۔ حقوقی گروپوں نے انہیں سیاسی قیدی قرار دیا ہے ۔ ایران نے مارچ سے اب تک جنگ کے دوران 15 سیاسی قیدیوں کو پھانسی دی ہے ۔