مینڈلسن کی امریکا میں بطور سفیر تقرری ،برطانوی وزیر اعظم کا مستعفی ہونے سے انکار
لندن(اے ایف پی)برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے بدھ کو پارلیمنٹ میں اعلان کیا کہ وہ مستعفی نہیں ہوں گے ۔۔۔
سٹارمر پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق رکھنے والے پیٹر مینڈلسن کو واشنگٹن کا سفیر مقرر کرنے میں ایم پیز کو گمراہ کیا، تاہم وزیر اعظم نے الزام کو مسترد کر دیا۔ سٹارمر نے کہا کہ وزارت خارجہ کے اعلیٰ اہلکار اولی رابنز نے انہیں سکیو رٹی کلیئرنس میں مسائل سے آگاہ نہیں کیا۔ اپوزیشن رہنما کمی بیڈنوچ نے سوال اٹھایا کہ سٹارمر نے متنازعہ معاملات کے بعد تقرری کیوں نہیں روکی۔