پانڈا سفارتکاری، چین کے 2 پانڈے اٹلانٹا چڑیا گھر منتقل
بیجنگ(اے ایف پی) چین سے نر پانڈا پنگ پنگ اور مادہ فو شوانگ امریکا کے شہر اٹلانٹا کے چڑیا گھر بھیجے جا رہے ہیں، جہاں وہ 10 سالہ تحفظاتی معاہدے کے تحت رہیں گے۔
یہ معاہدہ چائنا وائلڈ لائف کنزرویشن ایسوسی ایشن اور امریکی چڑیا گھر کے درمیان کیا گیا ،جو دونوں ممالک کے درمیان 20 سال سے جاری پانڈا سفار تکاری کو مزید آگے بڑھاتا ہے ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ نیا معاہدہ پانڈوں کی فلاح و بہبود اور چین اور امریکا کے عوام کے درمیان دوستی میں اضافہ کرے گا۔