شام:سابق حکومت کے اہم اہلکاروں کیخلاف مقدمات شروع
دمشق(اے ایف پی)شام کی عدلیہ رواں ہفتے کے آخر میں مفرور صدر بشار الاسد کے دور حکومت کی اہم شخصیات کے مقدمات شروع کر رہی ہے۔
پہلا مقدمہ مفرور صدر کے کزن عاطف نجیب پر قائم کیا جائے گا ، عاطف جنوبی صوبہ درعا میں سیاسی سکیورٹی کے سربراہ تھے ،انہیں گزشتہ سال جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا، بشار کے ایک اور کزن واصم الاسد کیخلاف بھی مقدمات چلائے جائیں گے ۔ان پر 2013 کے ایک قتل عام میں مرکزی کردار کا الزام ہے ،سابق افسر امجد یوسف پر قتل عام اور بمباری کے الزامات ہیں۔ وزیرِ انصاف مظہر الویس نے ان مقدمات کو عبوری انصاف کا حصہ قرار دیا۔اطلاعات کے مطابق کئی سابق اعلیٰ اہلکار اور سکیورٹی افسر یا تو بیرون ملک چلے گئے ہیں یا علوی اقلیت کے ساحلی علاقوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔