مالی :شدت پسندوں کے کئی شہروں پر حملے ، وزیر دفاع کا گھر تباہ

 مالی :شدت پسندوں کے کئی شہروں  پر حملے ، وزیر دفاع کا گھر تباہ

بماکو(رائٹرز)شدت پسندوں نے مالی کے شہر کاتی، بماکو ،گاؤ اور کیدال میں حملے کئے ہیں، جبکہ فوج نے کنٹرول بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بماکو میں دو دھماکوں اور مسلسل فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، وزیر دفاع سادیو کامارا کا گھر بھی حملوں میں تباہ ہو گیا ۔ امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو مالی کا سفر مو خر کرنے کی ہدایت کردی۔ عینی شاہدین نے گلیوں میں فائرنگ کی تصدیق کی ہے ، تاہم رات گئے تک جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں