سلاد والاآدمی وائرل ہو گیا

سلاد والاآدمی  وائرل ہو گیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ نیوز )واشنگٹن ہلٹن ہوٹل کے بال روم میں ہفتے کی شب اس وقت ہلچل مچ گئی جب باہر سے فائرنگ کی آوازیں گونجیں اور چند ہی لمحوں میں وہاں موجود لوگ جان بچانے کیلئے ادھر اُدھر جھکنے اور چھپنے لگے ۔۔

۔اسی افراتفری کے بیچ ایک شخص غیر معمولی سکون کے ساتھ اپنی نشست پر بیٹھا سلاد کھاتا رہا۔ اس کا نام تھا مائیکل گلانٹز۔جو سلاد والا آدمی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ راتوں رات وائرل ہوگیا ۔ بعد ازاں ایک مختصر گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وہ گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوئے بلکہ صورتحال کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے تھے ۔ان کے بقول میں نیویارکر ہوں، ہم سائرن اور شور شرابے کے عادی ہیں، میں خوفزدہ نہیں ہوا۔ سیکرٹ سروس کے اہلکار میزوں اور کرسیوں پر چھلانگیں لگا رہے تھے اور میں صرف یہ سب دیکھ رہا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں