برطانوی بادشاہ چارلس سوم 4روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے
واشنگٹن(اے ایف پی)برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم پیر کوچار روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچے تاکہ صدر ٹرمپ کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بہتر بنایا جا سکے۔۔۔
۔ چارلس اور کوئن کمیلا یونین جیک والے طیارے سے جوائنٹ بیس اینڈروز پر اترے ،برطانیہ کے سفیر کرسچین ٹرنر اور وائٹ ہاؤس کے پروٹوکول چیف مونیکا کروولی نے ان کا استقبال کیا۔آج منگل کو میلانیا اور صدر ٹرمپ برطانوی شاہی جوڑے کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کریں گے ،چارلس کانگریس میں تقریر بھی کریں گے ۔بدھ کو شاہی جوڑا نیو یارک کا دورہ کرے گا اور 9/11 یادگار دیکھے گا، بادشاہ جمعرات کو برمودا کے لیے روانہ ہوں گے ۔