ڈکیتی وچوری کی 12وارداتیں ،شہریوں کالاکھوں کانقصان

ڈکیتی وچوری کی 12وارداتیں ،شہریوں کالاکھوں کانقصان

مختلف علاقوں میں تنویر ،سلیم ،یاسر ،بابر ، خرم اوراحمد ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھے کوٹ لکھپت، گلشن راوی سے گاڑیاں،نولکھا،سول لائن سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی وچوری کی 12 وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں کے نقصان کاسامناکرناپڑا، بتایاگیاہے کہ کوٹ لکھپت میں ڈاکو ؤں نے تنویر سے 3 لاکھ 70 ہزار اور موبائل فون، غازی آباد میں سلیم سے 1لاکھ 15ہزار اور موبا ئل ،گرین ٹاؤن میں یاسر سے 1لاکھ 10ہزار اور موبائل،مانگامنڈی میں بابر سے 2 لاکھ اور موبائل ، سبزہ زار میں خرم سے 1لاکھ 50 ہزار اور موبائل،لو ئرمال میں احمد سے 1لاکھ 30ہزار ،موبائل فون اوردیگر سامان چھین لیا ۔ کوٹ لکھپت، نواب ٹاؤن اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ نولکھا ،سول لائن اور ٹبی سٹی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں