بھارت ، نیوزی لینڈ نے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کر دئیے
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت اور نیوزی لینڈ نے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کر دئیے یہ معاہدہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور۔۔۔
مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے دوران برآمدات بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔ بھارت کو انجینئرنگ مصنوعات، مشینری اور ٹیکسٹائل میں زیادہ رسائی ملے گی۔ نیوزی لینڈ کو بھارت کے پھل اور دیگر مصنوعات میں کوٹہ اور کم ٹیرف کی سہولت حاصل ہوگی۔معاہد ے کے تحت نیوزی لینڈ بھارت میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک کے وزرائے تجارت نے کہا کہ سرمایہ کاری اور مقامی ملازمتوں میں اضافہ ہو گا۔نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم کرسٹوفر لکسن نے کہا کہ یہ معاہدہ مقامی برآمد کنندگان کو دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک تک رسائی دے گا۔دوسری جانب معاہدے کے بعض حصوں نے ویلنگٹن میں تنقید کو جنم دیا ہے ۔این زیڈ پارٹی نے بھارت میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بارے میں خدشات ظاہر کیے ہیں، جو معاہدے کے تحت لازمی ہے ۔