امریکا ایران میں پس پردہ پُرزور ڈپلومیسی جاری :امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکا ایران میں پس پردہ پُرزور  ڈپلومیسی جاری :امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)امریکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران جتنے دور نظر آرہے ہیں اتنے ہیں نہیں، پس منظر میں دونوں ملکوں کے درمیان پُرزور ڈپلومیسی چل رہی ہے ۔

سی این این کا کہنا ہے کہ پس منظر میں دونوں ملکوں کے درمیان اب جو بات چل  رہی ہے ، اس کا محور اس بات پر ہے کہ جنگ سے پہلے والی پوزیشن پر واپس جایا جائے ۔ اس کے بعد آبنائے ہُرمُز کو کسی رکاوٹ یا کسی ٹول ٹیکس کے بغیر کھولا جائے ۔جب یہ سارے معاملات طے ہوجائیں تو اگلے مرحلے میں ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں